بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ریل گاڑی میں جماعت کرانے کی صورت میں مقتدیوں کی تعداد

سوال

ریل گاڑی میں دورانِ سفر جماعت کراتے ہیں تو  ایک جماعت میں کتنے مقتدی شامل ہوسکتے ہیں، جتنی جگہ سہولت سے ہو  اتنے یا صرف دو افراد؟

جواب

ریل گاڑی میں ایسی جگہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھی جائے جس سے دوسرے لوگوں کو تکلیف نہ ہو ، اگر جگہ کشادہ ہو تو جتنے مقتدی سہولت سے آسکیں وہ جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں، جماعت میں دو افراد سے زیادہ نہ ہونے کی شرط نہیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200149
تاریخ18-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں