بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ٹریفک قوانین کی پابندی ضروری ہے

سوال

زید لاہور سے پشاور کی طرف موٹر وے پر 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے رات کے وقت میں جا رہا تھا  کہ موٹر وے پولیس والوں نے اوور سپیڈ کی وجہ سے روکنے کا اشارہ کیا، لیکن وہ نہیں رکا، اب چوں کہ وہ اوور سپیڈ کی وجہ سے پرچہ ( جرمانے ) کا مستحق ہو گیا تھا، لیکن اسے وہ جگہ اب یاد نہیں ہے تو وہ یہ جرمانہ کس طرح ادا کرے کہ اس کا ذمہ فارغ ہوجائے؟

جواب

حکومت اگر کسی مباح چیز میں مفادِ عامہ کی مصلحت کے تحت کوئی قانون بناتی ہے تو اس کی پاس داری کرنا لازم ہوتا ہے، چناں چہ ٹریفک کے قوانین کی پاس داری لازم ہے اور خلاف ورزی گناہ ہے۔لہذا  زیادہ رفتار کی وجہ سے آپ گناہ گار ہوئے ہیں،  تا ہم اب آپ پر جرمانہ ادا کرنا لازم نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200147
تاریخ17-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں