عورتوں کے لیے سیفٹی ریزر سے غیر ضروری بالوں کی صفائی کا حکم
سوال
کیا عورتوں کے لیے غیر ضروری بالوں کی صفائی کے لیے سیفٹی ریزر (بلیڈ) استعمال کرنا صحیح ہے؟
جواب
عورتوں کے لیے غیر ضروری بال اکھاڑنا افضل ہے، البتہ عورتوں کے لیے استرے (ریزر وغیرہ ) کا استعمال بھی جائز ہے، لیکن بلا عذر بہتر نہیں۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 406):
"(قوله: ويستحب حلق عانته) قال في الهندية: ويبتدئ من تحت السرة ولو عالج بالنورة يجوز ،كذا في الغرائب. وفي الأشباه: والسنة في عانة المرأة النتف". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

