کرپٹو کرنسی ایکسچینج / ڈیجیٹل کرنسی کا حکم
سوال
Cryptocurrency Exchange کا کاروبار کرنا جائز ہے؟
یہ ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے، جس سے ہم آن لائن شاپنگ تو کر سکتے ہیں، لیکن اس کی نوٹوں کی طرح کوئی شکل نہیں ہے۔
جواب
ڈیجیٹل کرنسیز کی حقیقت اب تک واضح نہیں ہے اور اس کی لین دین مشکوک ہے، نیز قانوناًبھی اس کو کرنسی کی حیثیت سے تسلیم نہیں کیا گیا ہے؛ لہذا جب تک اس کی اصل حقیقت مکمل طور پر واضح نہ ہوجائے اس کی لین دین اور کاروبار سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200122
تاریخ16-03-2019

