مرد کے لیے سیاہ لباس پہننا کیسا ہے؟
سوال
مرد کے لیے سیاہ لباس پہننا کیسا ہے؟
جواب
سیاہ رنگ کا کپڑا پہننا جائز ہے، بشرطیکہ سوگ کی نیت سے نہ پہناجائے، نیز کسی علاقہ یا کسی مخصوص وقت میں فساق و فجار کا شعار ہو تو اس وقت اس سے اجتناب ضروری ہے،جیسے محرم میں روافض کا شعار ہے۔
الدر المختار شرح تنوير الأبصار في فقه مذهب الإمام أبي حنيفة - (6 / 358):
" ( وكره لبس المعصفر والمزعفر الأحمر والأصفر للرجال ) مفاده أن لايكره للنساء ( ولا بأس بسائر الألوان )". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

