رضاعی خالہ سے نکاح کرنے کا حکم
سوال
حسین نامی لڑکا اپنی سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح کرنا چاہتا ہے جب کہ حسین اپنی سوتیلی ماں کا رضاعی بیٹا بھی ہے، ازروے شریعت یہ نکاح جائز ہےیا نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں حسین کی سوتیلی ماں کی بہن حسین کی رضاعی خالہ بھی ہے، اور رضاعی خالہ سے نکاح کرنا جائز نہیں، اس لیے حسین اپنی سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح نہیں کر سکتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200110
تاریخ15-03-2019

