بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اشراق کا وقت کب تک ہوتا ہے؟

سوال

إشراق کا وقت کب ختم ہو تا ہے؟

جواب

سورج نکلنے کے کم از کم دس منٹ بعد سے نصف النہار تک اشراق کی نماز کا وقت ہے، البتہ  اشراق اول وقت میں پڑھنا افضل ہے۔

نوٹ: یومیہ طلوعِ آفتاب  اور دیگر اوقاتِ نماز کے لیے ہماری ویب سائٹ کے سرِ ورق پر نمازوں کے اوقات کے سیکشن میں جاکر اپنا شہر اور جامعہ علوم اسلامیہ کا کلینڈر منتخب کرکے نمازوں کے اوقات معلوم کرسکتے ہیں۔

"(ثم صل) أي صلاة الإشراق فإنها مبدأ الضحى أو صلاة الضحى، فإنها منتهية إلى قرب الاستواء". (مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح 2/822)۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200089
تاریخ14-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں