بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ایک ہزار یا اس سےزائد رقم رکھنے پر روزانہ 50 منٹ دینا

سوال

ایزی پیسہ لون ایزی اکاؤنٹ میں ایک ہزار یا اس سے زائدرقم رکھنےپرروزانہ 50منٹ ملتےہیں، اگرہزار سے کم ہوپھر نہیں ملتے،  کیا یہ جائزہے؟

جواب

ایزی پیسہ میں جو رقم رکھوائی جاتی ہے، اس کی حیثیت قرض کی ہے، اور  قرض پر کوئی مشروط نفع دینا جائز نہیں ، لہذا اگر وہاں مذکورہ منٹس رقم رکھنے پر ہی ملتے ہیں تو یہ نفع (منٹس) لینا دینا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200069
تاریخ13-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں