سونے اور نقدی پر زکات کا حکم
سوال
میری بیوی کے پاس 17 مثقال سونا ہے اور کچھ نقدی بھی ہے، اب ان 17 مثقال سونے پر کتنی زکات نکالنا ہے؟ وضاحت سے فرمادیں!
جواب
بصورتِ مسئولہ آپ کی اہلیہ کے پاس جو نقدی ہے اگر وہ بنیادی ضرورت سے زائد ہے تو سونے کی مارکیٹ ویلیو معلوم کرکےاس میں نقدی شامل کرکے جتنی رقم بنے اس مالیت کی ڈھائی فی صد رقم زکات میں دینا واجب ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 303):
"(وقيمة العرض) للتجارة (تضم إلى الثمنين)؛ لأن الكل للتجارة وضعاً وجعلاً (و) يضم (الذهب إلى الفضة) وعكسه بجامع الثمنية (قيمة)". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

