مناہل فاطمہ نام رکھنا
سوال
"مناہل فاطمہ" کا مطلب اور اس کی ساری تفصیلات سے آگاہ فرمائیں!
جواب
"مناہل" (میم اور نون کے زبر کے ساتھ ) "منہل" کی جمع ہے جس کا معنی "پانی کا چشمہ" ہے ، اور فاطمہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادی رضی اللہ عنہا کا نام ہے ۔ اور نام رکھنے میں اسی نسبت کو ملحوظ رکھا جاتا ہے، ویسے "فاطمہ" کا لفظی معنی ہے وہ عورت جس سے اس کے بچے کا دودھ چھڑا دیا گیا ہو۔ مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200049
تاریخ11-03-2019

