مسجد میں چہل قدمی کرنا
سوال
مسجد میں چہل قدمی کرنا کیسا ہے؟
جواب
مسجد عبادت کے لیے ہے ، عام آدمی کے لیے مسجد میں چہل قدمی کرنا آداب کے خلاف ہے، معتکف کے لیے اگر ضروری ہوتو مسجد کے احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200045
تاریخ11-03-2019

