بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

منی کپڑوں پر لگ جائے

سوال

کیا منی ناپاک ہے؟  منی کپڑوں پر لگ جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

جواب

منی ناپاک ہے۔ اگر کپڑے کو لگ جائے تو دھو کر پاک کرنا ضروری ہے ۔ یعنی اس قدر دھونا ضروری ہے کہ مادہ منویہ کا اثر ختم ہوجائے، یا تین بار اس طرح دھوئے کہ ہر  مرتبہ دھونے کے بعد  اچھی طرح نچوڑ لے کہ پانی کے قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں تو کپڑا پاک ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200017
تاریخ09-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں