بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

والدین کے لیے وارد دعا کا ترجمہ

سوال

" یَا رَبِّ لَکَ الْحَمْدُ کَمَا رَبَّیَانِيْ صَغِیْراً" اس کا ترجمہ بتادیں؟

جواب

یہ مکمل دعا اس طرح نہیں ہے، پہلے جملہ الگ ہے ”یَا رَبِّ لَکَ الْحَمْدُ“ اس کا معنی ہے ” اے اللہ !  تمام تعریفیں آپ ہی کے لیے ہیں“۔

اور دوسرا جملہ ایک اور دعا کا حصہ ہے،  جو قرآنِ مجید میں والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکید کرنے کے بعد ان کے حق میں دعا کرنے کے لیے وارد ہوئی ہے:

"رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِيْ صَغِيْراً" (الاسراء :24) ”اے پروردگار ! جیسا انہوں (والدین)نے  مجھے بچپن میں (شفقت) سے پرورش کیا ہے تو بھی ان (کے حال) پر رحم فرما“ ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200004
تاریخ08-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں