فیصل الرحمان نام رکھنا
سوال
ہمارے ایک محترم دوست ہیں، ان کا نام "فیصل الرحمن" ہے اور کبھی کبھار وہ اپنا نام "فیصل رحمن" لکھتے ہیں، کیا یہ نام درست ہے؟
جواب
"فیصل " کے معنی: حاکم، فیصلہ کرنے والا۔ "فیصل الرحمان" کا معنی ہے: رحمن کا فیصل، ایسا فیصل جس کی نسبت اللہ کی طرف ہے، یہ نام درست ہے۔ ہمارے عجم میں لوگ عربی قواعد کی رعایت نہیں کرتے، اس لیے "فیصل رحمان" کہہ دیتے ہیں، اس سے معنی میں فرق نہیں آتا، البتہ بہتر یہ ہے کہ صرف "فیصل" یا "محمد فیصل" نام رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

