اسٹیٹ لائف پالیسی لینا
سوال
اسٹیٹ لائف انشورنس پالیسی لینے کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ حلال ہے یا حرام؟
جواب
انشورنش کی مروجہ تمام پالیسیاں جوئے ، سود اور غرر(دھوکا) وجہالت کا مجموعہ ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہیں ، لہذا کسی بھی قسم کا انشورنس کرنا اور کرانا اور انشورنس کمپنی کا ممبر بننا شرعاً ناجائز اور حرام ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201604
تاریخ07-03-2019

