بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تبلیغی جماعت میں روانگی، واپسی اور گشت کے وقت کی جانے والی اجتماعی دعا کا حکم

سوال

تبلیغی جماعت میں نکل کرروانگی،واپسی، گشت کے وقت اجتماعی دعا کی جاتی ہے، اِس کی دلیل کیا ہے ؟

جواب

کسی بھی نیک عمل کے وقت دعا کرنا (چاہے انفرادی ہو یا اجتماعی) جائز ہے، بشرطیکہ اگر اس خاص موقع پر دعا کرنا ثابت نہ ہو تو اس وقت دعا کرنے کو دین کا جز اور لازم نہ سمجھا جائے، چنانچہ تبلیغی جماعت میں روانگی، واپسی اور گشت وغیرہ میں جاتے وقت اگر لازم سمجھے بغیر  (انفرادی یا اجتماعی) دعا کر لی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ اس کو لازم سمجھنا یا دین کا جز سمجھنا غلط ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004201600
تاریخ07-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں