مفتوحہ زمینوں سے متعلق عشر و خراج کے احکامات پر مشتمل کتاب
سوال
مفتوحہ زمینوں کے عشر اور خراج کے احکام کے متعلق کوئی کتاب بتادیں؟
جواب
اس بارے میں مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی کتاب ’’اسلام کا نظام اراضی‘‘ بہت مفید ہے۔ نیز حضرت رحمہ اللہ کی "جواہر الفقہ" جلد سوم اور پنجم بھی ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201596
تاریخ07-03-2019

