بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خواتین کا زیرِ ناف بالوں کا ویکس کروانا

سوال

خواتین کے لیے زیرِ ناف بالوں کے اکھاڑنے کی ترغیب ہے، اگر خاتون خود نہ کرسکے تو کیا اس کے لیے کسی پارلر جاکر ویکس کرایا جاسکتا ہے؟

جواب

ستر چھپانا فرض ہے اور کسی کے سامنے بلا ضرورت ستر کھولنا جائز نہیں ہے، اور ویکس کرانا ایسی ضرورت نہیں کہ اس کے لیے ستر کھولنا جائز ہو جائے؛ لہذا زیرِ ناف بالوں کے ویکس کرانے کی غرض سےکسی خاتون کا پارلر جانا جائز نہیں۔ اگر خود اکھاڑنے میں مشکل ہو تو کریم یا پاؤڈر وغیرہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔  فقط واللہ ا علم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004201563
تاریخ05-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں