بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پینٹ شرٹ پہننا / ہاف آستین میں نماز

سوال

کیا پینٹ  پہنناجائز  ہے؟ اور ہاف شرٹ میں نماز ہو  جاتی ہے؟

جواب

1۔۔  پینٹ شرٹ چست یا باریک نہ ہو تب بھی اس کا پہننا صلحاء کا لباس نہ  ہونے کی بنا پر  مکروہ ہے، اس لیے مسلمانوں کو  چاہیے کہ  صالحین ، دین دار، اور نیکوکاروں کے لباس کو اختیار کریں اور فساق وفجار اور کفار کے  لباس اور طور طریق سے حتی المقدور پرہیز کریں۔ تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر مضمون ملاحظہ فرمائیں:

لباس کے شرعی وطبعی تقاضے اور تشبہ کا المیہ!

2۔۔ آدھی (ہالف) آستین والی قمیص یا شرٹ میں نماز پڑھنا مکروہ ہے، اس حالت میں نماز ادا کی تو کراہت کے ساتھ ادا ہوجائے گی، اس لیے محض اس وجہ سے نماز قضا کردینا درست نہیں کہ اس وقت ہاف آستین کاکپڑا پہنے ہوئے ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 640):

"(و) كره (كفه) أي رفعه ولو لتراب كمشمر كمّ أو ذيل.

 (قوله: كمشمر كمّ أو ذيل) أي كما لو دخل في الصلاة وهو مشمر كمه أو ذيله". فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004201505
تاریخ02-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں