بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آبِ زمزم میں پانی ملانے کے متعلق

سوال

پینے کے پانی میں آب زم زم ملا نے سےکتنی ٹائم میں آبِ زم زم بن جاتا ہے؟

جواب

آبِ زمزم میں عام پانی ملانے کے ساتھ ہی آبِ زمزم کی برکات عام پانی میں منتقل ہو جاتی ہیں، اس کے لیے کسی خاص وقت کا گزرنا ضروری نہیں، شرعاً ایسی کوئی تعیین نہیں؛ لہذا جیسے ہی زمزم کو عام پانی میں ملا دیا جائے اس میں برکت منتقل ہو جائے گی اور تبرک کے طور پر استعمال کرنا درست ہو گا۔ فقط واللہ ا علم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144004201490
تاریخ01-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں