ناپاکی کی حالت میں آیات و احادیث کا دیکھنا
سوال
ناپاکی کی حالت میں قرآنی آیات اور احادیث دیکھنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب
ناپاکی کی حالت میں جب انسان پر غسل واجب ہو قرآنی آیات یااحادیثِ مبارکہ کو چھوئے بغیر دیکھنامنع نہیں ہے ،البتہ ایسی حالت میں قرآن کریم کا چھونااور پڑھنا ناجائز ہے ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201477
تاریخ28-02-2019

