غسلِ جنابت کے دوران تالو سے خون نکلنے سے غسل کا حکم
سوال
غسلِ جنابت کے دوران اگر تالو سے خون نکلنے لگے تو اس صورت میں غسل مکمل کرے ؟ غسل ہو جائے گا؟
جواب
جی ہاں! اگر دورانِ غسل جنابت تالو سے خون نکل آئے تو ایسی صورت میں بھی غسل مکمل کیا جا سکتا ہے، غسل ہو جائے گا، لیکن اگر غسل کے بعد خون نکل آئے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا، وضو دوبارہ کرنا لازم ہو گا۔
واضح رہے کہ غسلِ جنابت مکمل ہونے سے پہلے ہی کوئی ناقضِ وضو (مثلاً: خون بہنا) پیش آجائے تو ازسرِ نو غسل لازم نہیں ہوتا، البتہ بعض فقہاءِ کرام نے اسے مستحب قرار دیا ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

