سیکیورٹی ڈپازٹ پر دی ہوئی رقم پر زکات کا حکم
سوال
میں کرائے کے مکان میں رہتا ہوں اور 78000 روپے بطور سیکیورٹی ڈپازٹ ادا کیا ہوا ہے تو کیا اس پر زکات ہو گی؟ اور ہو گی تو کتنی ہو گی؟ چار سال سے رہ رہا ہوں۔
جواب
جو رقم بطورِ ڈپازٹ جمع کرائی جاتی ہے اس کی حیثیت امانت کی ہوتی ہے اور بالآخر وہ رقم مالک کے پاس واپس آنی ہوتی ہے؛ اس لیے مالک پر مذکورہ رقم کی زکات واجب ہو گی، اور جتنے سال گزر جائیں اُن تمام سالوں کا حساب کر کے اُس کی زکات لازم ہو گی، مثلاً 78000 روپے پر چار سالوں کی زکات 7800 بنتی ہے، اس طرح جتنے سال گزر جائیں اُسی حساب سے ہر سال اس رقم پر ڈھائی فیصد زکات لازم ہو گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

