پرانی سم پر آفر دینا
سوال
ٹیلی نار نیٹ ورک میں ایک آفر ہے , "سم لگاؤ آفر" جس میں ایک مہینہ سے بند سم کو آن کرنے پر روزانہ پچاس منٹ اور پچاس ایم بی ٦٠ دن تک فری دیےجاتے ہیں، کیا اس منٹ کا استعمال کرنا شرعاً جائز ہے ؟
جواب
مذکورہ آفر کمپنی کی جانب سے ایک ڈسکاؤنٹ اور ہدیہ ہے، جو کہ خاص کسٹمر ہی کو دیا جاتا ہے، اس سے استفادے میں حرج معلوم نہیں ہوتا۔
"صح الحط منہ ولو بعد ہلاک المبیع و قبض الثمن"۔ (شامی ، باب المرابحہ 370-7) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201400
تاریخ24-02-2019

