پرائز بانڈ حلال ہے یا حرام؟
سوال
پرائز بانڈ حلال ہے یا حرام ؟ اس کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
پرائز بانڈ پر ملنے والا انعام شرعاً سود کے حکم میں ہے، اس لیے پرائز بانڈ لینا جائز نہیں ہے اور اس کا جو نفع انعام کی شکل میں آئے وہ بھی ناجائز اور حرام ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201392
تاریخ23-02-2019

