بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وتر کی قضا لازم ہے

سوال

عشاء کی نماز اگر قضا ہوجائے تو کتنی رکعات ادا کرنی ہوں گی؟  نیز کیا وتر پڑھنے ہوں گے؟

جواب

وتر کی نماز پڑھنا واجب ہے؛  لہذا اگر کسی شخص کی عشاء  کی نماز قضا ہوگئی ہو تو اس کے ذمہ عشاء کی چاررکعات فرض اور تین رکعات وتر کی قضا کرنا ضروری ہے۔قضا کرتے وقت پہلے عشاء کی فرض نما زپڑھی جائے گی اور اس کے بعد وتر کی قضا کی جائے گی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004201391
تاریخ23-02-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں