کیا امت میں مشرکین شامل ہیں؟
سوال
کیا امت میں مشرکین شامل ہیں؟
جواب
تمام انسان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں داخل ہیں، البتہ جنہوں نے حضور ﷺ کو نبی مان کر آپ کی تمام باتوں کی تصدیق کی او رکلمہ لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا اقرار کیا تو ایسےلوگ مسلمان اور امتِ اجابت کہلاتے ہیں، اور جنہوں نے آپ ﷺ کو نبی نہ مانا یا آپ کی لائی ہوئی کسی بات کا انکار کیا تو ایسے لوگ غیرمسلم ہیں اور "امتِ دعوت" کہلاتے ہیں۔ لہٰذا لفظ امت میں دونوں قسم کے لوگ شامل ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

