بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قرض کی ادائیگی اور پریشانی دور کرنے کی دعا

سوال

اس دعا کا لفظ بہ لفظ ترجمہ کردیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے!

" یَا عَلِيُّ یَا عَظِیمُ یَا عَلِیمُ یَا حَلِیمُ، اَللَّهُمَّ إنَّكَ مَلِيكٌ مُقْتَدِرٌ مَا تَشَاءُ مِنْ أَمْرٍ يَكُونُ، اللَّهُمَّ أَسْعِدْنِيْ في الدَّارَیْنِ اللَّهُمَّ اقْضِ عَنِّي الدَّیْنَ".

جواب

مذکورہ دعا (" یَا عَلِيُّ یَا عَظِیمُ یَا عَلِیمُ یَا حَلِیمُ، اَللَّهُمَّ إنَّكَ مَلِيكٌ مُقْتَدِرٌ مَا تَشَاءُ مِنْ أَمْرٍ يَكُونُ، اللَّهُمَّ أَسْعِدْنِيْ في الدَّارَیْنِ اللَّهُمَّ اقْضِ عَنِّي الدَّیْنَ") کا ترجمہ درج ذیل ہے:

اے بلند و بالا! اے عظمت والے! اے با خبر ذات! اے بردبار ذات! اے اللہ! بے شک آپ مالک ہیں، قادر ہیں، جو بھی آپ چاہتے ہیں وہ ہو جاتا ہے، اے اللہ ! مجھے دنیا و آخرت میں سعادت مند (نیک بخت) بنا، اے اللہ! میرے قرض کی ادائیگی کا بندوبست فرمادے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004201351
تاریخ20-02-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں