بھنویں کاٹنے کا حکم
سوال
مرد کے لیےبھنویں کاٹنے کا کیا حکم ہے؟
جواب
مرد کی بھنووں کے بال اگر بڑھ جائیں اور بدنما لگتے ہوں تو ان کو درست کرکے عام حالت کے مطابق کردینا جائز ہے، البتہ تزیین کے لیےاکھاڑ کر باریک دھار بنانا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201333
تاریخ19-02-2019

