حفاظت کے لیے سی سی ٹی وی کیمیرہ لگانا
سوال
کیا اپنی دوکان پر حفاظت کے لیے سی سی ٹی وی کیمرہ لگا سکتے ہیں، دوکان ملازمین اور گاہکوں پر نظر رکھنے کے لیے جب کیمرے ریکارڈنگ بھی کر رہے ہوں؟
جواب
سی سی ٹی وی کیمرہ بھی تصویر بناتا ہے، اور تصویر کاناجائز ہوناظاہر ہے؛ لہٰذا اس سے گریز کیا جائے۔ حفاظت اور نگرانی کے لیے دیگر جائز ذرائع استعمال کیے جاسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201313
تاریخ19-02-2019

