بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نفل نماز پڑھنے کا طریقہ

سوال

نفل نمازپڑھنےکاطریقہ کیا ہے؟

جواب

نفل نماز  پڑھنے کا وہی طریقہ ہے جو فرض نماز پڑھنے کا ہے،  فرق صرف اتنا ہے کہ  فرض نماز کی صرف دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد دوسری سورت ملانے کا حکم ہے، جب کہ نوافل کی ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورت  ملانا ضروری ہے،  اسی طرح چار رکعات والی نفل نماز میں دوسری رکعت کے قعدہ میں تشہد کے بعد درود شریف اور دعا پڑھنا اور تیسری رکعت کے شروع میں ثنا پڑھنا بھی مستحب ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004201310
تاریخ19-02-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں