ایزی پیسہ کی دکان کھولنا
سوال
ایزی پیسہ کا کام کرنا کیسا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں رقم بھیجنے کی اجرت بھیجی جانے والی رقم سے منہا نہ کی جائے، بلکہ اجرت الگ سے طے کرکے لی جائے، اور مکمل رقم پہنچادی جائے تو اس طرح ایزی پیسہ کا کاروبار جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201302
تاریخ19-02-2019

