تین طلاق دینے کے بعد رجوع جائز نہیں
سوال
اگر شوہر نے بذریعہ عدالت اپنی بیوی کو تین طلاق تحریر کرکے بھیج دی ہوں، اور اب چار ماہ بھی ہوں تو رجوع کی کوئی صورت بن سکتی ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں شوہر چوں کہ تحریری طور پر تین طلاق دے چکا ہے، جس کی وجہ سے بیوی اس پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوچکی ہے،لہذا اب رجوع جائز نہیں ہے اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ نکاح بھی حرام ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201291
تاریخ18-02-2019

