مسجد میں داخل ہونے کی دعا کس مقام پر پڑھنی چاہیے؟
سوال
مسجد میں داخل ہونے کی دعا باہر والے دروازےمین گیٹ پر پڑھنی چاہیے یا مسجد میں داخل ہوکر جہاں جوتا اتارتے ہیں صحن میں وہاں ؟
جواب
جس مقام سے شرعی مسجد کی حدود کا آغاز ہوتا ہو، دخولِ مسجد کی دعا اس مقام پر پڑھی جائے گی، نہ کہ مین گیٹ پر۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201285
تاریخ18-02-2019

