کمپنی اگر بونس دینا بند کردے
سوال
ہم ایک کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں، جس میں ہمیں ہر سال بونس بھی ملتا تھا، لیکن اب کچھ سال سے کمپنی نے بغیر پیشگی اطلاع دیے وہ بند کر دیا ہے جب کہ کمپنی کی انکم بہت بہتر ہے، کیا اپنے ورکرز کا اس طرح حق مارنا درست ہے؟
جواب
کمپنی کا اپنے ملازمین کو بونس دینا تبرع اور احسان کا معاملہ ہے جس پر اسے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201238
تاریخ16-02-2019

