بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گالوں پر موجود بال کو چمٹے سے نوچنے کا حکم

سوال

داڑھی کی جو حد ہے اس کے اوپر یعنی گالوں پر جو بال ہوتے ہیں ان کو کاٹنا تو جائز ہے، سوال یہ ہے کہ کیا ان بالوں کو قینچی یا استرے وغیرہ سے ہٹانے کے بجائے چمٹے وغیرہ سے نوچ سکتے ہیں یا نہیں؟ یعنی چمٹے سے نوچنا جائز ہے یا نہیں؟

 

جواب

رخسار کے زائد بال جو داڑھی کا حصہ نہیں ہیں، انہیں ہٹانے یعنی خط بنوانے کی گنجائش ہے، چاہے قینچی  یا بلیڈ استعمال کیا جائے یا چمٹا سے ہٹایا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004201237
تاریخ16-02-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں