صابن اور شیمپو کے استعمال کا حکم
سوال
غسل کے دوران صابن، شیپمو یا فیس واش استعمال کر سکتے ہیں؟
اور دوسرا سوال یہ ہے کہ دورانِ غسل اگر ہمارا ہاتھ غلطی سے شرم گاہ پر لگ جائے تو کیا کریں؟
جواب
غسل کے دوران صابن، فیس واش اور شیمپو استعمال کیا جا سکتا ہے، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔
نیز اگر غسل کے دوران شرم گاہ پر ہاتھ لگ جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں، ہاں! اگر ہاتھ پر نجاست لگ جائے تو اس کو دھو لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201215
تاریخ15-02-2019

