اسلامی بینکوں سے منافع حاصل کرنا
سوال
مروجہ اسلامی بینکاری یا اسلامی بینک میں پیسے رکھ کر اسلامی بینکاری کا منافع لینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
موجودہ زمانے میں اسلامی بینکنگ کے نام سے جتنے بھی بینک کام کر رہے ہیں ہماری تحقیق کے مطابق وہ مکمل طور پر شرعی اصولوں پر کام نہیں کر رہے ہیں اس لیے روایتی بینکوں کی طرح مروجہ اسلامی بینکوں میں بھی سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا اور منافع لیناجائزنہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201207
تاریخ14-02-2019

