بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

"ریڈ بل" کا حکم

سوال

کیا "RED BULL " پینا جائز ہے؟

جواب

سنہا (S.A.N.H.A) حلال  کی تصدیق  کا معتمد ادارہ ہے، اس کی معلومات کے مطابق ریڈبُل (Red Bull) کا اوریجنل (Orignal) فلیور حلال ہے ، بقیہ فلیورز کے بارے میں جب تک معلومات اورتحقیقات مکمل نہ ہو جائیں، کوئی حکم نہیں لگایا جاسکتا۔

البتہ کھانے پینے کی وہ اشیاء جن کا حکم شریعت میں صراحتاً موجود نہ ہو ان کے بارے میں اصول یہ ہے کہ جب تک ان میں کسی حرام چیز کے موجود ہونے کی یقینی دلیل یا ظنِ غالب قائم نہ ہوجائے تب تک اس کو حرام نہیں کہا جائے گا، تاہم اگر کسی دلیل کی وجہ  سے اس میں شبہ پیدا ہوگیا ہو، لیکن یقینی یا ظن غالب کے درجے میں دلیل نہ ہو تو  اس شبہ کی وجہ سے اس سے احتیاط کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004201205
تاریخ14-02-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں