کنزہ نام رکھنا
سوال
کیا کنزہ یا کنزا نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب
”کَنْزَه“ اور ”کَنْزا“یہ کنز سے ہے،کنز ، عربی لفظ ہے، اس کا مشہور معنی خزانہ اور قیمتی چیز کے ہیں، ("کنزہ" میں "ہ" ضمیر ہے، اور "کنزا" کے آخر میں "الف" خاص اعرابی حالت میں آتاہے۔) بہرحال اس معنی کے اعتبار سے کنزہ نام رکھ سکتے ہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضوان اللہ علیہن اجمعین یا نیک مسلمان خواتین کے ناموں پر یا اچھے بامعنی نام رکھے جائیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201201
تاریخ14-02-2019

