بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دم کیے ہوئے پانی سے غسل کرنا

سوال

منزل یا کوئی اور قرآنی آیات پڑھ کر دم کیا ہوا پانی غسل میں استعمال کر سکتے ہیں؟  اور دم کیے  ہوئے پانی کا نالی میں بہانا کیسا ہے؟

جواب

علاج وغیرہ کی ضرورت کی بنیاد پرمنزل یا کوئی اور قرآنی آیات پڑھ کر دم کیے ہوئے پانی سے غسل کرسکتے ہیں،لیکن ایسے پانی کو نالی میں بہانا ادب کے خلاف ہے ،کسی ٹب میں غسل کرکے پانی کیاریوں میں بہادینابہتر ہے۔  فقط واللہ ا علم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004201156
تاریخ12-02-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں