قرض معاف کرنے کے بعد دوبارہ مطالبہ
سوال
اگر کاروبار میں کسی کے ذمہ قرضہ ہو جائے اور اس کو معاف کردے،پھر پانچ سال بعد دوبارہ مانگنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب
اگر قرض دار ، مقروض کو اپنا قرضہ زبانی یا تحریری معاف کردے اور مقروض قبول کرلے توپھر مقروض سے اس کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201146
تاریخ12-02-2019

