بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سیاہ خضاب لگانا

سوال

کیا مرد اپنےبالوں کو رنگ سکتا ہے؟ کیا مرد اپنی بیوی بچوں کے کہنے پر یا خود کو جوان بنانے کے لیے اپنے بالوں کو سیاہ کر سکتا ہے، جیسا کے آج کل لوگ بڑی تعداد میں رنگ رہے ہیں؟

جواب

خالص کالے رنگ کاخضاب لگاناگناہ ہے، احادیثِ مبارکہ میں اس کی ممانعت اور سخت وعیدآئی ہے،چنانچہ ابوداودشریف کی روایت میں ہے:"حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:آخری زمانہ میں کچھ لوگ ہوں گے جوسیاہ خضاب لگائیں گے،جیسے کبوترکاسینہ،ان لوگوں کوجنت کی خوشبوبھی نصیب نہ ہوگی"۔ صرف حالتِ جہاد میں دشمن کو مرعوب رکھنے اور اس کے سامنے جوانی اور طاقت کے اظہار کے لیےفقہاء نے کالا خضاب استعمال کرنے کی  اجازت دی ہے، اس کے علاوہ حالات میں خالص سیاہ خضاب لگانا جائزنہیں ہے۔

لہذا سیاہ رنگ کے خضاب کااستعمال درست نہیں ۔سیاہ رنگ کے علاوہ کسی بھی رنگ (مثلاً سرخ ، یاسیاہی مائل رنگ)کاخضاب لگاسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004201116
تاریخ10-02-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں