ساٹھ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ
سوال
ہمارے گاؤں میں تقریباً 60 گھر ہیں، کیا اس میں عید اور جمعہ کی نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟
جواب
جمعہ جائزہونےکی شرائط میں سےشہر یا ایسے بڑےقصبے کا ہونا ضروری ہے، جہاں تمام ضروریاتِ زندگی بآسانی دست یاب ہوں، مثلاً ہسپتال، ڈاک خانہ، تھانہ وغیرہ کا انتظام ہو، لہذا آپ کے گاؤں میں جمعہ کےدن ظہرکی نماز پڑھی جائے گی۔جمعہ اور عیدین کا قیام یہاں درست نہیں۔
"لها شرائط وجوب وأدائه ... أن الأداء لایصح بانتفاء شروطه ... لاتجوزفي الصغیرة التي لیس فیها قاض ... لو صلوا في القری لزمهم أداء الظهر..." الخ (الشامية، کتاب الصلاة، باب الجمعة، 2/137,138 ) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

