بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 جُمادى الأولى 1448ھ 29 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اسلامی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنا کیسا ہے؟

سوال

"اسلامی بینک" میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنا کیسا ہے؟

جواب

مروجہ بینکنگ نظام اسلامی اصولوں کے خلاف ہے، اور ان بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹ میں رقم رکھوا کر اس پر نفع حاصل کرنا درست نہیں, بلکہ سود میں شامل ہے۔لہذادیگر بینکوں کی طرح مروجہ اسلامی بینکوں میں بھی سیونگ اکاؤنٹ میں رقم انویسمنٹ کرکے اس پر نفع حاصل کرناجائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004201072
تاریخ08-02-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں