ناپاکی کی حالت میں اللہ کا ذکر کرنا
سوال
کیا ناپاکی کی حالت میں اللہ کا ذکر کیا جا سکتا ہے؟
جواب
ناپاکی (جنابت یعنی غسل فرض ہونے) کی حالت میں قرآنِ مجید کی تلاوت کے علاوہ ، دیگر ذکر واذکار، دعائیں، اور درود شریف وغیرہ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201070
تاریخ08-02-2019

