مہر کا مطالبہ بیوی کرسکتی ہے
سوال
مہر لڑکی کا حق ہے، سوال یہ ہے کہ کیا لڑکی بذاتِ خود مہر کا مطالبہ کر سکتی ہے ؟
جواب
شرعاً مہر لڑکی کا حق ہے، جس کی ادائیگی شوہر پر لازم ہے، لہٰذا بیوی مہر کا مطالبہ کر سکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201059
تاریخ07-02-2019

