بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز میں سورتوں کے ساتھ بسم اللہ پڑھنا

سوال

کیا نماز کی ہر رکعت میں بسم اللہ پڑھنا لازمی ہے?

جواب

نماز میں سورہ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ پڑھنا مسنون ہے، جب کہ  سورہ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنے سے پہلے  بسم اللہ پڑھنا مستحب ہے، فرض یا واجب نہیں۔ اور یہ حکم امام اور منفرد کے لیے ہے، مقتدی کے لیے بسم اللہ پڑھنے کا حکم نہیں ہے۔

البحر الرائق میں ہے:

"إن سمی بين الفاتحة و السورة كان حسناً عند أبي حنيفة". ( فصل: إذا أراد الدخول في الصلاة كبر، ١/ ٣١٢، ط: سعيد) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004201056
تاریخ07-02-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں