کیا لیز چپس حلال ہیں؟
سوال
کیا لیز چپس حلال ہیں؟
جواب
ہماری معلومات کے مطابق پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاء کے حوالہ سے حلال سرٹیفیکیشن دینے والے معتبر ادارہ سنہا (SANHA) کی جانب سے لیز چپس کو حلال سرٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے، جس پر اعتماد کرکے مذکورہ چپس کھا سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201007
تاریخ04-02-2019

