بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کریم میں گاڑی چلانا

سوال

کریم میں گاڑی چلانا جائز ہے؟

جواب

عام پسینجرز کے لیے  اجرت متعین ہونے کی صورت میں  کریم ٹیکسی میں سفر کرنا تو درست ہے۔

البتہ گاڑی مالکان اور کمپنیوں کے درمیان معاملہ کی  جوحیثیت ہے، اس کے بارے میں دارالافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن سے   مذکورہ کمپنیوں کے کام کے طریقہ کار کی مکمل تفصیل اور کمپنی اور گاڑی مالکان  وغیرہ کے درمیان معاہدوں کے مکمل وضاحت بھیج کر سوال کریں۔جامعہ کے دارالافتاء  میں اس کے متعلق مشاورت جاری ہے، اب تک حتمی فتوی جاری نہیں ہوا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004201005
تاریخ04-02-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں